ہانگ کانگ: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے اصلاحی ورکشاپ ’’منشیات کا تدارک اور بچاو‘‘
منہاج القرآن یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے اصلاحی و تربیتی ورکشاپ منشیات کا تدارک اور بچاو کا انعقاد منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمانڈر پولیس فورس کھوائی چنگ مسٹر چی چن چنگ جون نے منہاج یوتھ لیگ کے اقدام کو سراہا اور اسے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس ورکشاپ میں ہانگ کانگ بھر سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ہانگ کانگ پولیس فورس، ہانگ کانگ کسٹم اینڈ ایکسائز، ہانگ کانگ کوریکشنل سروس اور کرائم پریوینشن ہانگ کانگ کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے منشیات کی لعنت سے چھٹکارے، نقصانات، منشیات کے انفرادی، گھریلو و معاشرتی نقصانات اور وجوہات پر اپنے خیالات اور تجربات بیان کیے۔
اس سے پہلے ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد حسنین اعظم صدر منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے ورکشاپ میں یوتھ لیگ کی نوجوان کی بہتری کے لئے کئے جانے والے دیگر اقدامات سے بھی شرکاء کوآگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو معاشرے کی بہتر ترقی اور منشیات کی لعنت سے چھٹکارے اور بچاو کے لئے اپنے محکمے کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔
آخر میں مہمانوں کو خصوصی شیلڈز دی گئیں، جس کے بعد ورکشاپ میں حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ کے خصوصی کلمات دعا ادا کیے۔
تبصرہ