منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے مستحق مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں
ضرورت مندوں کو علاج معالجہ میں مدد دینا عبادت اور اعلیٰ انسانی خدمت ہے:رانا نفیس حسین قادری
فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبدالمجید، رانا عتیق الرحمان، مہر ذیشان، خالد جاوید بھٹی کی کیمپ میں شرکت

minhaj ul quran lahore

لاہور (20 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر) کے زیراہتمام رائے ونڈ میں ایک روزہ موبائل میڈیکل یونٹ و کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے مستحق مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی تجویز کیں۔ منہاج موبائل لیب نے سی بی سی، کیلسٹرول، شوگر، ہپاٹائٹس بی سی، یورک ایسڈ، بلڈ گروپنگ سمیت مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے، رپورٹس دیں اورمریضوں کو ادویات تجویز کیں۔

صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام علاقوں میں اس طرح کے فلاحی منصوبے شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ لاہور کے تمام علاقوں میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یقینا یہ قابل ستائش عمل ہے جس کیلئے ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبدالمجید اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تحریک منہاج القرآن رائیونڈ کی تنظیم کے عہدیداران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس عظیم فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج موبائل ہسپتال انسانیت کی خدمت کرتا رہے گا۔ ضرورت مندوں کو مفت ادویات اور بنیادی ٹیسٹوں کی سہولیات ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کو حصہ لینا چاہیے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ضرورت مند لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات فوری فراہم کرنے کیلئے اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تحریک منہاج القرآن لاہور شب و روز خدمت انسانی میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماروں کی عیادت کرنا اور ضرور ت مندوں کو علاج معالجہ میں مدد دینا عبادت اور اعلیٰ انسانی خدمت ہے۔ اس موقع پر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید، ناظم نشر و اشاعت لاہور رانا عتیق الرحمان، مہر ذیشان، خالد جاوید بھٹی، محمد اشفاق سمیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی و مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top