منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد اعظم ؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب آج ہو گی

تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے

quaid e azam

لاہور (23 دسمبر 2021) تحریک منہا ج القرآن (شعبہ پبلک ریلیشنز) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے 146ویں یوم ولادت کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب جمعرات کو دن 11 بجے منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے۔ تقریب میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کے حوالے سے کیک بھی کاٹا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 دسمبر سے 25 دسمبر تک ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمنار کانفرنسسز اور تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مقررین آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کی گئی جدوجہد پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و صوبائی اور ضلعی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top