قائد اعظم ؒ کی جدوجہد آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے تھی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
بابائے قوم نے الگ وطن کے ذریعے قومی شناخت اور شعور دیا : قائد منہاج القرآن
لاہور (24 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 146ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم ؒ نے مسلمانوں کو الگ وطن کے ذریعے قومی شناخت اور شعور دیا۔ ترقی کیلئے تنظیم، اتحاد، ایمان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے رہنما اصول اپنا کر ہی ہم اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ بانیٔ پاکستان کی جدوجہد قانون کی حکمرانی کیلئے تھی۔ قائد اعظم ؒ پاکستان کو اسلامی، جمہوری و فلاحی ریاست دیکھنے کے خواہاں تھے۔ آج سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی اور اہم ترین انتظامی امور میں ملک کو جن دشواریوں کا سامنا ہے ان پر قانون و آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پا کر قائد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ بانیٔ پاکستان کی تعلیمات اور ان کے فرمودات کی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔
تبصرہ