ڈاکٹر طاہرالقادری کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

قائد تحریک منہاج القرآن نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

لاہور (26 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادرری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شعیب اختر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، عبدالحفیظ چودھری و دیگر رہنماؤں نے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top