کھوائی چنگ: منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام تربیتی نشست

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 25 دسمبر 2021ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ محمد ظہیر نقشبندی نے ’’انسانی زندگی کے روحانی پہلو‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔

تربیتی نشست میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے تربیت کی ضرورت اور اس کے مختلف پہلو کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھر، تنظیم اور معاشرے کی بہتری، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تربیت یافتہ افراد کا ہونا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے قومی اور دینی تشخص کے احیاء کے لئے ہمارے پاس جب تک تربیت یافتہ افراد نہیں ہوں گے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

منہاج القرآن ہانگ کانگ مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے نہ صرف اپنے کارکنان کے لئے بلکہ عوام کے لیئے ایک بہترین تربیتی نشست کا اہتمام کیا۔

اس سے پہلے تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے محفل کا آغاز ہوا، جس کے بعد قاری محمد عثمان الترازی شرکاء کو نماز کی اصلاح، شراٸط، فرائض اور اسکی عملی مشق کے متعلق بہترین انداز میں لیکچر دیا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی دکھایا گیا، جسے شرکاء نے پروجیکٹر پر دیکھا۔

پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ کی ٹیم کو انسداد منشیات کے حوالے سے منعقد کی گئی بہترین ورکشاپ پر مرکز کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ حاجی محمد نجیب اور محمد حفیظ سینئر نائب صدر نے دیا۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے ادا کیئے جبکہ خصوصی دعا علامہ سید تنویر حسین شاہ نے کی۔ آخر میں شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ :چوہدری طاہر

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

منہاج القرآن ہانگ کانگ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top