ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سنیئر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ روانہ

لاہور (30 دسمبر2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سینئرکے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیا ء سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وفد میں راجہ زاہد محمود، حاجی محمد امین، شہزاد رسول قادری، حافظ وقار، علامہ غلام ربانی تیمور، حاجی محمد اسحاق، حاجی منظور حسین، محمد انور قادری، یاسر خان، ثاقب بھٹی، شاہد خان کاکڑ، میاں حبیب، حافظ عابد بشیر و دیگر رہنما شامل ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نماز جنازہ میں شرکت کے بعد دربار غوثیہ کوئٹہ میں صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی اور صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی سے ملاقات بھی کرینگے۔ دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ کوئٹہ میں 31 دسمبر کو ادا کی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top