ڈاکٹر طاہرالقادری کا ضیاء تنولی کی والدہ اور حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور (30 دسمبر 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی ضیاء تنولی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہرالقادری نے سینئر اینکر پرسن حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی و دیگر نے بھی سینئر صحافی ضیاء تنولی کی والدہ اور سینئر اینکر پرسن حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top