منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کے
ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
پرامن معاشرے کے لئے عدل و انصاف کے اصولوں کو تسلیم کیا جائے: علامہ منہاج الدین
قادری
علامہ رانا ادریس، جی ایم ملک، جواد حامد، رانا نفیس حسین، غلام مرتضیٰ علوی و
دیگر کی شرکت
لاہور (3 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کی صاحبزادی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ ظہیر بلالی برادران، زین العابدین وٹو و دیگر ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ گوشہ درود کے روحانی اجتماع میں شیخ حامد مصطفی القادری نے خصوصی شرکت کی۔
مجلس ختم الصلوۃ النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ منہاج الدین قادری نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات سے ہمیں ہدایت ملتی ہے کہ پرامن معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ عدل و انصاف کے اصولوں کو تسلیم کیا جائے۔ ہر انسان کو برابری کی سطح پر امن و سکون اور سہولیات میسر حاصل ہوں۔ امن بھائی چارے، مساوات اور ہم آہنگی کے لئے واحد عملی نمونہ اسلام کا آفاقی پیغام اور پیغمبر اسلام حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر معاملے میں اسوہ حسنہ کو ہی سامنے رکھیں۔
گوشہ درود کی تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، رانا نفیس حسین، غلام مرتضیٰ علوی، صاحبزادہ ظہیر نقشبندی، علامہ حسن جماعتی، احمد وحید و دیگر مرکزی صوبائی اور ضلعی رہنما موجود تھے۔ روحانی اجتماع میں مرکزی گوشہ درود کے منتظمین تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملک وملت کی خیر وسلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ