منہاج القرآن کے رہنماؤں کی قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرکت

رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی، وفد میں راجہ زاہد محمود، حافظ وقار، احمد بلال و دیگر شامل تھے

Syyedna Tahir Ala ud Din

لاہور (3 جنوری 2022) راجہ زاہد محمود کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی۔

وفد میں حافظ وقار، محمد علی، احمد بلال، اسماعیل نورزئی، میر میکائیل نذر سنجرانی و دیگر رہنما شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ راجہ زاہد محمودا ور وفد میں شامل دیگر رہنماؤں نے دربار غوثیہ کوئٹہ میں صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی سے ملاقات کی، مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top