دکھی انسانیت کی مدد حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں
سانحہ مری میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: صدر منہاج القرآن

لاہور (10 جنوری 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مری سانحہ کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مری کے ذمہ داران و کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں انسانیت کی مدد حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے جس کا اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے افسوس ناک سانحات سے بچنے کے لئے ٹھوس اور بروقت انتظامات کیے جائیں۔ یہ قیمتی انسانی جانوں کا معاملہ ہے روایتی الرٹ اور بیانات کی بجائے مکمل اور فل پروف انتظامات کرنا ہوں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران و کارکنان فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri lauds the role of MWL volunteers & workers

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top