خالد حسنین خالد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس جمعرات کو منہاج یونیورسٹی میں ہو گا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شرکت و خطاب کریں گے
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی ہوں گے

خالد حسنین خالد

لاہور (12 جنوری 2022) حسانؓ بن ثابت نعت ریسرچ سنٹر منہاج یونیورسٹی لاہور اور نعت فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام سفیر عشق رسول ﷺ،دنیائے نعت میں منفرد و عظیم مقام رکھنے والے ممتاز ثنا ء خواں خالد حسنین خالد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس (دعائیہ تقریب) 13 جنوری 2022 بروز جمعرات دوپہر 1 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی اور چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل پاکستان خواجہ غلام قطب الدین فریدی خصوصی شرکت کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے۔ ملک کے ممتاز نعت گو شعرا کرام، معروف نعت خوان، اہم مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی شخصیات خالد حسنین خالد (مرحوم) کی فروغ نعت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top