تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

اجلاس میں سانحہ مری اور بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کے لیے فاتحہ خوانی
دین اسلام امن و سلامتی اور انسانی حقوق کی پاسداری کا پیغام دیتا ہے: علامہ رانا ادریس
ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے: رانا نفیس حسین قادری
 پروفیسر ذوالفقار علی، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عبد المجید، چوہدری امجد حسین، شفاقت علی مغل و دیگر کی شرکت

minhaj ul quran

لاہور (12 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، صدر لاہور، رانا نفیس حسین قادری سمیت ضلعی عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ مری اورملک بھر میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دین اسلام کی حقیقی فکر، فرقہ واریت کے خاتمے او ر بین المسالک رواداری کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی، محبت اور انسانی حقوق کی پاسداری کا پیغام دیتا ہے۔ دین اسلام ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ اور جذبہ دیتا ہے۔ دین اسلام نے مشکلات پر صبر کرنے کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی اور صلح و سلامتی کا مذہب ہے۔ اسلام میں انسانی زندگی کی حرمت کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان وہ ہے جو دوسروں کے لئے امن وسلامتی کا باعث ہو جس کے طرز عمل سے دوسروں کو امن و سکون کا احساس ہو۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ لاہور کے تمام پی پی حلقوں اور یونین کونسل سطح تک عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ پورے لاہور میں تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے۔ اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔ دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔

رانا نفیس حسین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم فلائٹ لیفٹیٹنٹ (ر) عبد المجید کو منہاج موبائل اسپتال و لیب کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پروفیسر ذوالفقار علی، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عبد المجید، چوہدری امجد حسین، شفاقت علی مغل، رانا عتیق الرحمن، چوہدری انور، محمد اسلام و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top