ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا دماغ ہوتے ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
قانون اور انصاف کی عملداری میں وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے: چیئرمین سپریم کونسل

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

لاہور (13 جنوری 2022) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے شاکر علی چاہل ایڈووکیٹ اور سید باسم حسن گیلانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ینگ لائرز نے ملاقات کی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادی نے شاکر علی چاہل کو سیکرٹری بار لاہور منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے وکلاء کو منہاج القرآن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں، منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور نظام المدارس پاکستان کی تعلیمی انفرادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کسی بھی معاشرے کا پڑھا لکھا دماغ ہوتے ہیں، نظام انصاف کو مؤثر اور بروقت بنائے بغیر سوسائٹی میں امن اور خوشحالی نہیں آئے گی، نظام انصاف کو غریب دوست بنانے کے لیے ینگ لائیرز اپنا کردار ادا کریں، وکلا نے حقیقی جمہوریت کے لئے ہر دور میں جدوجہد کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وکلا کو منہاج القرآن کی فروغ امن کے لئے کاوشوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے بارے میں آگاہ کیا، ینگ وکلا نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ریاست مدینہ پر جدید تحقیق اور منہاج القرآن کے علمی، فکری، تحقیق اور فلاحی کام کو خوب سراہا۔

اس موقع پر شاکر علی چاہل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم اور معاشرے میں اعتدال و روداری کیلئے کی جانے والی کاوشوں پہ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جب نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ ہوگی تو حقیقی جمہوری معاشرہ وجود میں آئے گا، انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سپریم کونسل کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اتنی عزت و محبت سے نوازا۔

اس موقع پر سید الطاف حسین شاہ گیلانی، لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، محبوب حسین ایڈووکیٹ، میاں عبدالستار ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فیصل ایڈووکیٹ، راشد گجر ایڈووکیٹ، ملک اخلاق ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ینگ لائرز کی ملاقات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top