چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد

یاسر گیلانی نے سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو علم و ادب اور رواداری سکھا رہے ہیں:سید یاسر گیلانی
ملاقات میں جی ایم ملک، جواد حامد، شہزاد رسول، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حاجی اسحاق موجود تھے۔

yasir gilani

لاہور (15 جنوری 2022) چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سید یاسر گیلانی نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جامع شیخ الاسلام سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ چیئرمین پی ایچ اے نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جوادحامد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزشہزاد رسول قادری، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یاسر رضا گیلانی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو علم و ادب اور رواداری سکھا رہے ہیں۔ منہاج القرآن کا فروغ علم کے حوالے سے دینی و قومی کردار ہر اعتبار سے قابل ستائش ہے۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں دریاؤں، پھلدار پودوں، پہاڑوں، درختوں، سرسبز و شاداب وادیوں اور مظاہر قدرت کے بارے میں جو قرآنی نقطہ نظر بیان کیا ہے وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ایک پورا پیکج اور نسخہ کیمیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن مجید کی سائنسی تفسیر کرکے نوجوانوں کے اسلام کے بارے میں غور و فکر کے زاویے تبدیل کردئیے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top