مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا سمٹ

MSM Social media SUMMIT

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا سمٹ منعقد ہوا، سمٹ میں ملک بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسلام اور نظریہ پاکستان کے محافظ بنیں اور انتہا پسندی و عدم برداشت کا راستہ روکیں، نوجوان سوشل میڈیا کو اتحاد امت اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے استعمال کریں۔

سوشل میڈیا سمٹ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے اسی طرح اخلاقیات کے بغیر سوشل میڈیا کا استعمال خطرناک اور ضرر رساں ہے۔

سمٹ سے چوہدری عرفان یوسف، فرخ شہباز وڑائچ، ثاقب اظہر، اجمل جامی، صدیق جان، شہزاد اکبر، دعا مرزا، صدیق جان، افتخار احمد افی، ملک سعید عالم، ساجد گوندل، عبدالغفار، سید باسط علی، عارف چوہدری، فرحان عزیز، حیدر مصطفی و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مطالعہ کی عادت اپنائیں اور کتاب سے اپنے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑیں اور سوشل میڈیا ٹولز کے استعمال میں مہارت حاصل کریں۔ سمٹ میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، ملک باسط علی اور ایم ایس ایم سائبر فورس کے ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top