شعبہ پبلک ریلیشنز کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن دینی، تعلیمی، فلاحی تحریک ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل کی رہنماؤں سے گفتگو

MQI public relations leaders meet dr hassan qadri

لاہور (20 جنوری 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے شعبہ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول قادری کی قیادت میں سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل کو صاحبزادہ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کی لندن سکول آف اکنامکس یونیورسٹی سے Master in International Relations ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انسانوں سے محبت و شفقت اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہی اسلام ہے۔ دین اسلام نے انسانی خدمت کو اخلاق حسنہ اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ محسن کائنات حضور اکرم ﷺ نے مظلوموں اور حاجت مندوں کی فریاد رسی، یتیموں اور مسکینوں کی کفالت و سرپرستی کا حکم فرمایا ہے۔ منہاج القرآن فروغ علم و امن، اصلاح و احوال و اصلاح معاشرہ کی عالمگیر تحریک ہے۔ منہاج القرآن کے اصلاحی، تربیتی و فلاحی کردار سے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدل گئیں۔ وفد میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حاجی محمد اسحق، عابد بشیر قادری، حاجی احمد صادق، شبیر حسین دیو، شیخ آفتاب، شیخ عامر رفیع، محمد جنید وارثی، محمد خبیب وارثی، ثاقب بھٹی، میاں عادل ندیم، محمد اشرف گوندل، میاں طاہر صدیق و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود اور شیخ محمد طفیل بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top