منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ”منم غلام در زھراء سلام اللہ علیہا“ کے عنوان سے پانچ روزہ پروگرام کا آغاز
عالمی شہرت یافتہ اسکالرز سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے فضائل
و مناقب بیان کریں گے
تاریخی پروگرام میں دنیا بھر سے لوگ آن لائن بھی شرکت کریں گے
لاہور (22 جنوری 2022ء) تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسسز و نظامت تربیت کے زیراہتمام سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب، سیرت و کرداراور تعلیمات و خدمات کے حوالے سے ”منم غلام در زھراء سلام اللہ علیہا“ کے عنوان سے پانچ روزہ پروگرام 22 جنوری تا 26 جنوری تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جاری رہے گا۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علمی و تحقیقی کام کی روشنی میں نامور علماء، عالمی شہرت یافتہ اسکالرز سیدہ کائنات سلام اللہ علیہاکے فضائل و مناقب بیان کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں ہدیہ منقبت پیش کریں گے۔ 5 روزہ تاریخی پروگرام میں دنیا بھر سے لوگ آن لائن بھی شرکت کریں گے۔
تبصرہ