ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سید صمصام علی بخاری سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت

سید صمصام بخاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صوبائی وزیر جنگلات سید صمصام علی بخاری سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور ان کے بھائی پیر سید طیب علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محیٰ الدین قادری نے سید صمصام علی بخاری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی سید صمصام علی بخاری کو پہنچایا۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، قاضی فیض الاسلام، حفیظ چوہدری و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

سید صمصام بخاری

سید صمصام بخاری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top