ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا صوفی محمد عاشق ہمدمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل کا قاضی محمد نعیم، قاضی محمد الماس کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا صوفی محمد عاشق ہمدمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (25 جنوری 2022) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق و سینئر رہنما، قاضی گروپ آف سکولز لاہور کے چیف ایگزیکٹو قاضی محمد نعیم، قاضی محمد الماس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے رہنماؤں سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی، بخشش، مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما و دیرینہ رفیق صوفی محمد عاشق ہمدمی (مرحوم) کے بیٹوں محمد آصف، محمد واصف و دیگر اہل خانہ سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور صوفی محمد عاشق ہمدمی (مرحوم) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد اسحق، عابد بشیر قادری، ثاقب بھٹی اور شوکت کامران بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top