شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہزاد رسول قادری کے چچا عبد الحسن چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس

minhaj ul quran

لاہور (25 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری کے چچا عبد الحسن چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لوحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، علامہ رانا ادریس، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے بھی شہزاد رسول قادری کے چچاکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

مرحوم کی نماز جنازہ فیصل آباد تحصیل سمندری کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top