منہاج یونیورسٹی لاہور میں ”صحافت برائے ریاست“ سیمینار جمعرات کو ہو گا

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے

منہاج یونیورسٹی

لاہور (26 جنوری 2022) منہاج یونیورسٹی لاہور میں ”صحافت برائے ریاست“ کے عنوان سے سیمینار 27 جنوری 2022 جمعرات دن 11 بجے ہوگا۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ حسان خاور ریسرچ بیسڈ ایجوکیشنل آن لائن روزنامہ تحریک کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا افتتاح اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کریں گے۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور منہاج یونیورسٹی میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کریں گے۔ سیمینار میں ماس کمیونیکیشن کے طلبا، اساتذہ، فکیلٹی ممبران شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top