سیدنا ابوبکر صدیقؓ نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کا عملی پیکر تھے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

خلیفہ اول کا عہد خلافت راشدہ کا قابل رشک دور ہے: چیئرمین سپریم کونسل
منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب
نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبرنے بھی کانفرنس سے خطاب کیا

Tajdar e Sadaqat Conference

لاہور (26 جنوری 2022) منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ ”تاجدار صداقتؓ“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار امت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کا عملی پیکر تھے۔ آپ کا دور خلافت، خلافت راشدہ کا ایک عہد بے مثال ہے۔ آپ نے انتظامی، سماجی شعبہ جات میں جامع اصلاحات کی بنیاد رکھی اور ریاست مدینہ کو نبوی پولیٹیکل وژن کے مطابق مستحکم بنایا۔ آپ نے سادہ طرز زندگی اعلیٰ اخلاق، مشاورت اور حسن انتظام کے اوصاف کے ذریعے کرۂ ارض کی پہلی اسلامی سٹیٹ کو مستحکم انتظامی و نظریاتی بنیادیں فراہم کیں۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلامی سلطنت میں بیت المال قائم کرکے معزوروں اور مستحقین کے سر پر دست شفقت رکھا۔ آپ کا حسن انتظام اور فتوحات اسلامک ہسٹری کا ایک سنہرا باب ہے۔ آپ کو صدیق یعنی ایک سچا انسان کے لقب سے نوازا گیا۔ آپ کی صداقت، لیاقت اور تقویٰ و طہارت پر کون انگلی اٹھا سکتا ہے؟

علامہ میر آصف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے محافظ اور امین ہیں۔ خلیفہ اول کا دور خلافت خدمت دین اور خدمت انسانیت کا ایک قابل رشک دور ہے۔ کانفرنس میں، علامہ حافظ محمد خلیل قادری، علامہ اشفاق چشتی، علامہ اقبال اکبر، علامہ خالد منہاجین، علامہ زمان قادری و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top