قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا الہدایہ تقریب میں خطاب

الھدایہ پراجیکٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’الہدایہ‘‘ کے زیراہتمام منعقدہ فہم القرآن پراجیکٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے ابتدا سے انتہا تک کے تمام علوم جمع کر دیئے گئے ہیں، قرآن مجید میں آداب تجارت و سیاست اور معاشرت سمیت انفرادی و اجتماعی زندگی سے متعلق ہر نوع کی راہنمائی موجود ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا ’’فہم القرآن پراجیکٹ‘‘ تیس پاروں پر مشتمل تفہیم القرآن کے اعتبار سے منفرد اور اچھوتا پراجیکٹ ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ہر پارے کے ہر حرف کو معانی کے اعتبار سے جدا جدا کر دیا گیا ہے۔ لفظی و بامحاورہ ترجمہ اس کی اچھوتی شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس طریقہ سے فہم القرآن پر کام نہیں ہوا، اللہ پاک نے یہ سعادت ادارہ منہاج القرآن کو عطا کی۔
تقریب سے محمد فاروق رانا، ڈاکٹر فرح ناز، انیلا الیاس، فہم القرآن پراجیکٹ کی ڈائریکٹر کلثوم طفیل نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر ر اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، علامہ مرتضیٰ علوی، راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، سدرہ کرامت، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور ام حبیبہ اسماعیل نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف تاجر تنظیمات کے راہنماؤں بابر بٹ (صدر آل پاکستان سمال ٹریڈز ایسوسی ایشن)، محمد راشد چوہدری، ملک آصف، نوید بٹ، رانا منظور احمد خان، اقبال خان، منصور علوی انجنیئر قمرالدین، حمید وارثی، ثاقب بھٹی اور ملک کاشف و دیگر نے بھی شرکت کی۔

الھدایہ پراجیکٹ

الھدایہ پراجیکٹ

الھدایہ پراجیکٹ

الھدایہ پراجیکٹ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top