خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے: حسان خاور

معاون خصوصی کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ، تدریسی ماحول کو سراہا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کے لئے خدمات کے معترف ہیں، گفتگو

Hassan Khawar calls on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (28 جنوری 2022ء) معاون خصوصی حکومت پنجاب حسان خاور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کے لئے خدمات کے معترف ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا میں بڑی کامیابی کے ساتھ اسلام کے پرامن بیانیہ کو پھیلایا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حسان خاور کو منہاج یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور انہوں نے معاون خصوصی کو منہاج یونیورسٹی لاہور کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات اور امتیازات پر معلومات فراہم کیں۔

حسان خاور نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دفاتر کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے تدریسی ماحول سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ حکومت اور نجی شعبہ مل کر ہی پڑھے لکھے پاکستان کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے۔ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان تعلیم و تحقیق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول پرتوجہ دیں یہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی صدی ہے۔ ہمیں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے اپنی ساری توجہ بامقصد تعلیم پر مرکوز کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مفاد عامہ میں تاریخی قانون سازی کی ہے اور اس حوالے سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور سرپرستی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معاون خصوصی حسان خاور کو اپنی تصانیف پیش کیں۔

Hassan Khawar visits Minhaj University Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top