منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلع نمبر 5 کے ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کہا کہ اسلام ایک ایسا بابرکت دین ہے جس کی برکتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ ہم جتنا بھی اس کی برکتوں پر غور کرتے ہیں اتنا ہی اس کی برکتیں وسیع تر ہوتی جاتی ہیں۔

کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے دینِ اسلام کی کامل دین بنا کر نوع انساں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بنا دیا، آج اس دین متین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ منہاج القرآن ایک دعوتی تحریک ہے، جو دین اسلام کے آفاقی پیغام کی حفاظت پر مامور ہے۔

ورکرز کنونشن کی کامیابی پر منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 کے ضلعی صدر اصغر ساجد اور ضلعی ناظم میاں محمد صدیق اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس سے پہلے پروگرام کی صدارت صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے کی۔

ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی طرف سے میاں ممتاز سینئر نائب ناظم لاہور، امجد حسین چوہدری ناظم تربیت لاہور، ثاقب بھٹی پاکستان عوامی تحریک لاہور اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top