منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سینئر الیکٹریشن خادم حسین کی نماز جنازہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

minhaj ul quran

منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سینئر الیکٹریشن خادم حسین (مرحوم) کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، علامہ غلام مرتضی علوی، رانا نفیس حسین، سعید رضا بغدادی، علامہ لطیف مدنی، مظہر علوی، منصور قاسم اعوان، احسن ارشاد، عبد الستار منہاجین، سعید اختر، عادل ظہیر، حافظ عابد بشیر، شہزاد رسول سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن شعبہ تحفیظ القرآن کے وائس پرنسپل قاری محمد اسماعیل نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سینئر الیکٹریشن خادم حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے خادم حسین (مرحوم) کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ مرحوم کے بیٹوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ خادم حسین (مرحوم)محنتی، ایماندار اور نیک انسان تھے۔ اللہ کریم مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہا ج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی خادم حسین کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

دریں اثناء۔ خادم حسین (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی 3 فروری جمعرات کو بعد نماز ظہر ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین و کارکنان قرآن خوانی میں شرکت کریں گے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top