شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے والد محترم محمد ایوب بھٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

شہید انقلاب

شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے والد محترم محمد ایوب بھٹی کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں گکھڑوالی، یونین کونسل قلعہ کالر والا تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین میں محمد اسلم بسراء، غلام فرید ضیغم، خالد شاد، مختار ساہی، محمد جواد شاہ، علامہ قاری محمد افضل، حافظ زاہد اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء مرکزی وفد نے چیئرمین سپریم کونسل کے سیکرٹری قاضی فیض الاسلام کی سربراہی میں نماز جنازہ میں شرکت کی، وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور، طییب ضیاء، شہباز طاہر المکی بھی شریک تھے۔ وفد نے قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، علامہ رانا ادریس، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر انجنیئر محمد رفیق نجم و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد ایوب بھٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العالمین مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

شہید انقلاب

شہید انقلاب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top