منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی وادی کشمیر کے برفانی رہائشی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام وادی کشمیر کے برفانی رہائشی علاقوں میں اہل علاقہ کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے کنڈل شاہی، پارس کاغان، گڑھی دوپٹہ اور نیلم ویلی کے رہائشی مستحقین کو امدادی سامان تقسیم کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے کے پی کے اور وادی کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں کو ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں گرم کپڑے، رضائیاں اور راشن شامل تھا۔

منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر رواں برس برفانی علاقہ کے رہائشیوں کی مدد کی گئی ہے۔ منہاج ویلفیئر کے رضا کار اللہ کی رضا کے لیے مشکل گزار برفانی علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے شدید ترین موسم اور برفباری کی وجہ سے ان علاقوں میں روزمرہ کی آمد و رفت معطل رہتی ہے، جس کی وجہ سے یہاں مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن نے سینکڑوں خاندانوں کی ضروریات زندگی کی اشیاء ان تک پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی عدم توجہ کی وجہ سے ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بہت کم ہوتی ہیں، تاہم منہاج ویلیفئر فاونڈیشن نے علاقہ مکینوں اور مستحقین کو بروقت امدادی سامان پہنچا کر ان کی ضروریات پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top