منہاج القرآن خانپور کے سرپرست محمد حنیف قریشی انتقال کر گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اظہار افسوس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن خانپور کے سرپرست اور محمد انیس قریشی منہاجین کے والد گرامی محمد حنیف قریشی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حنیف قریشی (مرحوم) کی منہاج القرآن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور خانپور کے سرپرست تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔

دریں اثناء صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس سمیت و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد حنیف قریشی (مرحوم)کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم محمد حنیف قریشی کی نماز جنازہ خانپور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری سمیت تحریک منہاج القرآن کے صوبائی و علاقائی رہنماؤں،اہلیان علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top