منہاج القرآن آغوش کمپلیکس میں محفل حسن قرات کا انعقاد

معروف قراء نے قرآن حکیم کی تلاوت کی سعادت حاصل کی
امت کے مسائل کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Mahfil e Husn e Qirat in Aghosh Complex

لاہور (4 فروری 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے آغوش کمپلیکس میں عظیم الشان محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔ نامور قرا ء نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری محفل حسن قرات کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے ملک بھر سے آئے ہوئے قراء حضرات کا خیر مقدم کیا۔ قراء حضرات نے خوبصورت لب و لہجے میں تلاوت قرآن مجید پیش کرکے ایک روحانی سماں باندھ دیا۔ قاری حق نواز سعیدی، قاری خضر ذیشان نعیمی، قاری سید انوار الحسن بخاری، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری، قاری انعام اللہ خان نعیمی، قاری مزمل حسین شحات، قاری محبوب حسین چشتی و دیگر معروف قراء حضرات نے قرآن حکیم کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ محفل حسن قرات میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی (لاہور) ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، کرنل (ر) محمد احمد، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، پرنسپل آغوش گرائمر سکول عمران ظفربٹ، چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، صدر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا، عبدالرحمن مقصود، فرحان جاوید سمیت آغوش گرائمر اسکول، تحفیظ القرآن کے بچوں، اساتذہ اورقرآن حکیم کی آیات سننے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآن حکیم کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امہ کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ ہمیں قرآن مجید سے اپنے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top