منہاج یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام یوتھ سیمینار کا انعقاد

نوجوان اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھیں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ علم اور امن کا سبق پڑھایا ہے: مظہر محمود علوی
شیخ الاسلام چار دہائیوں سے نوجوان نسل کے اخلاق سنوارنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: کاشف علی واصف
نور اللہ صدیقی، ندیم چوہدری، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، رانا عدیل ممتاز و دیگر خطاب

Youth Seminar

لاہور (7 فروری 2022) منہاج یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے رول ماڈل تعلیمی ادارے قائم کئے۔ یوتھ امپاورمنٹ کا مطلب نوجوانوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ سیمینار سے مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، معروف دانشور واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف علی واصف، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سنیئر کام نویس ندیم چوہدری، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، رانا عدیل ممتاز، عائشہ مبشر، حاجی فرخ حسین، انعام مصطفوی، اسماعیل انعام، معظم مصطفوی، اشتیاق حنیف مغل، صدر عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

حاجی فرخ حسین صدر یوتھ لیگ لاہور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کے 71 سال نوجوانوں کی فکری، ایمانی اور نظریاتی تربیت کے وقف کردیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ذخیرہ علم عطاء کیا۔

مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ علم اور امن کا سبق پڑھایا ہے۔ فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے بالاتر ہو کر دین اسلام کی خدمت کی ہے۔ معروف کالم نویس ندیم چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دین اور سیاست میں انسانیت کی خدمت کی اور اعلیٰ انسانی اقدار کا احیاء کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے کاشف محمود نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چار دہائیوں سے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور اخلاق سنوارنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں یہ ایک بہت بڑی دینی و قوم خدمت ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فکر، سوچ، کیفیت، احساسات اور خیالات کو پاکیزہ رکھیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرح اپنی زندگی کو علم کے حصول کے فروغ کیلئے وقف کریں، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی غلامی اور مخلوقِ خدا کی خدمت کرنے پر صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خودکو علم و ہنر سے آراستہ کریں۔ پاکستان کی 62 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ نوجوان اپنی قابلیت اور ذمہ داریوں کو پہچانیں اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کریں۔

معروف ماہر تعلیم، سماجی رہنمارانا عدیل ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر محمد طاہرالقادری حقیقی معنوں میں دین اسلام کی خدمت کر رہے۔ انہوں نے ہمیشہ امن و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی تربیت دی، منہاج یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی منصوبہ جات کی صورت میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ملک و قوم کی عظیم خدمت کررہے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے 71 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ عائشہ مبشر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کو Women Empowermentکا ایسا ماڈل پیش کیا جو نہ صرف اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے بلکہ دور جدید کے تقاضے بھی پورے کرتا ہے۔

سیمینار میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، جواد حامد، شعیب طاہر، بابر چوہدری اور منہاج یوتھ لیگ لاہور کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top