میانوالی: شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ پر قائد ڈے سیمینار

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القران ضلع میانوالی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری و تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی۔

کنونشن میں ضلع بھر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل سطح کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان کے ساتھ معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور آپ کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کی دعائیں کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top