نظام المدارس پاکستان کا پہلا یوم تاسیس، کیک کاٹا گیا

”جدید دینی نصاب اور اس کا نفاذ بڑی کامیابی ہے“
نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا: خرم نواز گنڈاپور
یوم تاسیس پر علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی کا خطاب

Nizam-ul-Madaris Pakistan Foundation Day

لاہور (10 فروری 2022ء) نظام المدارس پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نظام المدارس پاکستان خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جدید دینی نصاب کی تشکیل اور اس کا نفاذ بڑی کامیابی ہے۔ نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار مدارس دینیہ کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا۔ 273 سال پرانے نصاب دینیہ میں اصلاحات غیر معمولی اقدام ہے۔

صدر نظام المدارس علامہ مفتی امداد اللہ قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ایک سال کے مختصر عرصہ میں ہزاروں مدارس دینیہ الحاق کر چکے ہیں۔ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک عظیم دینی و ملی خدمت انجام دی ہے۔

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ ہم نے فتوؤں کی پرواہ کئے بغیر نصاب تبدیل کیا اور مدارس دینیہ کے وقار کی بحالی کے لئے ریاستِ پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے دیگر بورڈز کے ناظمین و تدریسی عملہ کی انتظامی و تدریسی تربیت کے لئے تیار ہے۔ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔ یہاں زیرتعلیم لاکھوں بچوں کو قومی تعلیمی و ترقی کے دھارے میں لانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سٹینڈرڈ کے مطابق امتحانی نظام کو اختیار کیا ہے۔ پہلی بار امتحان کے سسٹم کو سنٹرلائزڈ کر دیا ہے۔ اس سے تعلیمی معیار بڑھے گا اور شفافیت آئے گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں بے شمار کامیابیاں سمیٹنے پر نظام المدارس پاکستان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، جواد حامد، حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، مفتی غلام اصغر صدیقی، حافظ خلیل احمد قادری، علامہ سید امدا حسین شاہ، مفتی رفیق قادری، پیر عنایت حسین سیفی شہزاد رسول، حفیظ اللہ جاوید، مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، علامہ عثمان سیالوی، قاری ریاست چدھڑ، عابد بشیر، حاجی اسحاق، سید محمود الحسن جعفری نے شرکت کی اور مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top