منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ قائد ڈے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اخلاص نیت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اخلاص اور استقامت کے ساتھ مشن سے جڑے رہنے میں بڑی برکات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمیشہ پہل کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مشن کا دعوتی پیغام ہمیشہ جدید ذرائع کے ساتھ پیش کیا ہے۔
تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تیار کردہ خصوصی ڈاکومنٹری بعنوان ’شیخ الاسلام کا ویژن اور اشاعت اسلام میں جدید ذرائع سے استفادہ‘ بھی شرکاء کو دکھائی گئی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکومنٹری میں تحریک کے دعوتی پیغام کو مؤثر اور مربوط انداز میں پیش کرنے پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے سراہا۔
پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، رانا محمد فیاض، سید امجد علی شاہ، سید ظفر علی کانپوری، صابر حسین بھٹی و دیگر قائدین، منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی موجود تھی۔
اس سے پہلے پروگرام میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے استقبالیہ پیش کیا، ثناء اللہ طاہر نے کمپئرنگ کے فرائض ادا کیے جبکہ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اختتامی کلمات پیش کیے۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کیلئے دعا بھی کی گئی۔
تبصرہ