ترکی کے وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش اور وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹریٹ کا دورہ

ڈاکٹر علی ارباش نے نماز عصر وفد کے ہمراہ گوشۂ درود میں ادا کی، امامت کروائی
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال نے وفد کو خوش آمدید کہا

Turkish Federal Minister Prof Dr Ali Erbas visits Minhaj ul Quran International

لاہور (20 فروری 2022) ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش کر رہے تھے، اعلیٰ سطحی وفد نے نماز عصر گوشۂ درود میں ادا کی امامت پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے کروائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا و دیگر قائدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے بھی گوشۂ درود میں کچھ وقت گزارا۔ اعلیٰ سطحی وفد میں ترکی کے صدر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش، پاکستان میں تعینات سفیر اور سینئر حکام شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے امت کے اتحاد اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔

Turkish Federal Minister Prof Dr Ali Erbas visits Minhaj ul Quran International

ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کو خرم نواز گنڈاپور نے گوشۂ درود کے تربیتی و روحانی نظام کے بارے میں انگریزی اور عربی زبان میں بریف کیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ 19 فروری 2022 تک گوشۂ درود میں پڑھے جانے والے درود پاک کا عدد 4 کھرب 92 کروڑ 22 لاکھ سے زائد ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع گوشۂ درود کی عمارت مولائے روم کے مزار کی طرز پر تعمیر کی گئی ہے، گوشۂ درود کا بیشتر تعمیراتی سامان بھی ترکی سے منگوایا گیا۔

Turkish Federal Minister Prof Dr Ali Erbas visits Minhaj ul Quran International

پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش اور سفرا پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر حکام نے بھی کچھ وقت گوشۂ درود میں گزارا۔ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے قونیہ میں مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے کھڑا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے روحانیت اور حقیقی تصوف کے احیاء کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دینی، تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا۔ ترکی کے صدر مذہبی امور نے سفید لباس اور سرخ ٹوپیاں پہنے ہوئے گوشۂ نشینان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کو بتایا کہ تزکیۂ نفس اور باطنی سکون کیلئے ملک بھر سے لوگ یہاں 10 روز کے لئے رجسٹریشن حاصل کر کے گوشہ نشینی اختیار کرتے ہیں۔

Turkish Federal Minister Prof Dr Ali Erbas visits Minhaj ul Quran International

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top