شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فرحان جاوید کے والد ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

Quaid Day Ceremony 2022

لاہور (21 فروری 2021) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد عدنان جاوید (مرحوم) اور ڈائریکٹر تعمیرات منہاج یونیورسٹی انجینئر محمد فرحان جاوید کے والد ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار اور درد دل رکھنے والے نیک و پرہیز گار انسان تھے۔ مرحوم جاوید اقبال کا برتاؤ ہر ایک کے ساتھ احترام، محبت اور اخلاق پر مبنی تھا، ان کے انتقال پر دلی دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ جاوید اقبال (مرحوم) کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، انجینئر رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، میاں زاہد اسلام، شکیل طاہر، عبدالرحمن ملک، ملک فضل حسین، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح ناز، سدرہ کرامت، رانا نفیس حسین، ودیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال (مرحوم) کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور مین ادا کی گئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، میاں زاہداسلام، ملک فضل حسین، ڈاکٹرخرم شہزاد، عبد الرحمان ملک، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، علی محی الدین، ڈاکٹر علی وقار قادری و دیگر رہنماؤں اور منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Quaid Day Ceremony 2022

Quaid Day Ceremony 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top