شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب میں آن لائن شرکت کی
ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد اسلام کے امن، محبت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، جواد حامد کی شرکت

Quaid Day Ceremony 2022

لاہور (21 فروری 2021) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب میں آن لائن شرکت کی۔ زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے پروگرام کی صدارت کی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، الطاف حسین گیلانی، جی ایم ملک، ڈاکٹر ساجد محمو د شہزاد، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر قادری، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح ناز، سدرہ کرامت سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ ملک و قوم کی سلامتی، کورونا وائرس سے نجات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔ عالمی شہرت یافتہ قوال فیض علی فیضی، شیر میاں داد، ثناء خوان مصطفی افضل نوشاہی، شہباز قمر فریدی، میلاد رضا قادری، محمد ظہیر بلالی، امجد بلالی، شہزاد برادران، حمزہ نوشاہی سمیت دیگر ثنا خوان حضرات نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کئے۔ تسلیم احمد صابری اور محسن صفدر نے پروگرام کی نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملکی سلامتی، خوشحالی، وباؤں سے نجات، دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ دین اسلام کے امن، محبت اور بھائی چارے کے حقیقی پیغام عام کرنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد اور فکر سے رہنمائی لے کر آگے بڑھا جائے۔ دعائیہ تقریب میں شریک مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو تعلیمی، مذہبی، سیاسی، فلاحی خدمات اور امن عالم کے قیام کیلئے فکری و عملی رہنمائی دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا کیا۔ ان کی درازی عمر، صحت و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top