منہاج القرآن انٹرنیشنل (KZN) ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات 19 فروری 2022 کو پوری دنیا میں بڑے جوش اور ولولے کے ساتھ منائی گئی، آپ کی درازیٔ عمر اور صحت وتندرستی کے لئے بھی بھر پور دعائیں کی گئیں۔ اسی سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساؤتھ افریقہ کے رفقاء اراکین، ڈاکٹرز، بزنس کیمیونٹی، یوتھ، ویمن لیگ اور علماء کرام نے شاگرد رشید شیخ الاسلام علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی رہائش گاہ پر بڑے جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی۔ جس کا آغاز حافظ نادر علی رفیق نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا اور پھر علامہ رفیق شاہ اور علامہ ایوب طفیل قادری نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس محفل کی زینت مہمان خصوصی امیر تحریک سابق منسٹر علامہ رفیق علی شاہ نے kzn صوبے کی نئی تنظیم سے حلف برداری لی اور انہیں مبارک باد دی۔ نئے صدر محترم حافظ اسماعیل خطیب، نائب صدر چوہدری محمد افضل دتہ، ناظم علامہ ایوب طفیل قادری ڈاکٹر اختر حسین چیئرمین میڈیکل ایسوسی ایشن ایس اے اینڈ پاکستان ایسوسی ایشن علامہ قاری محمد ریاض نقشبندی علامہ رفیق حسین منہاجیئن ناظم دعوت وتربیت اور علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے اس پرمسرت موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے سب کو مبارک باد پیش کی اور اپنے محبوب قائد کی عظیم کاوشوں پر روشنی ڈالی اور آپ کی درازیٔ عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
محترم شبیر حسین عابد منیر صدر MQI پائن ٹاون عبداللہ جان نوید حسین ناظم یوتھ لیگ ذاکر رفیق حافظ نادر علی رفیق اور منہاج ویمن لیگ، بچوں اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی خدمت میں مٹھائی اور کھانا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف صوبوں جہانسبرگ، پریٹوریا، ایسٹرن کیپ فری، اسٹیٹ کیپ ٹاون، پومالانگا اور لمپوپو تقریبا ملک بھر میں قائد ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ جس میں مٹھائیاں کیک مختلف قسم کے کھانے بطور شکرانہ مہمانوں کی خدمت میں پیش کئے گئے اور بچوں میں تحائف بھی پیش کئے گئے۔
تبصرہ