گوجر خان میں مجدد عصرِ حاضر سیمینار

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ مجدد عصرِ حاضر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ منہاج القرآن نے دنیا بھر میں علم و عمل کو فروغ دیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور خطابات پاکستانی قوم اور عالم اسلام کا عظیم سرمایہ ہے، ہمیں منہاج القرآن کے پیغام علم کو عام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کے 71ویں یوم ولادت کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔

قائد ڈے تقریب میں منہاج القرآن گوجرخان کے رہنماء انار خان گوندل، امجد علی بلالی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top