فیصل آباد میں شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں مائدہ ریسٹورنٹ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر قادری اور حاجی امین القادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تجدیدی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم کے باب میں عالم اسلام کا درخشندہ ستارہ ہیں، ان کی تصانیف علمی دنیا کا عظیم تر سرمایہ ہیں۔ آج ہمیں ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top