شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Rahman Malik

لاہور (23 فروری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق وزیر داخلہ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رحمان ملک ایک وضع دار سیاستدان تھے اور ملکی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رحمان ملک کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، قاضی شفیق، میاں ریحان مقبول، نور احمد سہو و دیگر رہنماؤں نے بھی رحمان ملک کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کیلئے بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملک ایک سینئر سیاستدان اور سینیٹ ایک مضبوط آواز سے محروم ہو گیا ہے۔ رحمان ملک ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملکی سیاست اور پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے رحمان ملک کی سیاسی جدوجہد بہت طویل ہے۔ رحمان ملک کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top