کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کی سالانہ ہفتہ تقریبات کے شیڈول کا اعلان

کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات 14 مارچ سے 17 مارچ 2022 تک ہو ں گے
پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور دینی جامعات کے طلبہ مقابلوں میں حصہ لیں گے

College of Shariah and Islamic Sciences

لاہور (25 فروری 2022) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات (ہفتہ تقریبات) کا آغاز 14 مارچ سے 17 مارچ 2022 تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات میں اہم تعلیمی وہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور دینی جامعات کے طلبہ شرکت کرتے ہیں۔ 14 مارچ پیر کو حسن قرآت اور عربی تقریری مقابلہ ہو گا۔ 15 مارچ منگل کو نعت رسول مقبول ﷺ اور انگریزی تقریر Islam is the ultimate shelter for humanity کے موضوع پر ہوگا۔ 16 مارچ بدھ کو طلباء کے درمیان اردو تقریری مقابلہ ’’اقدار کی حفاظت ہی قوموں کی بقا کی ضمانت ہے“ کے عنوان سے ہو گا۔ 17 مارچ ہفتہ تقریبات کے آخری روز اردو مباحثہ ”زوال کا سبب نظام ہے عوام نہیں‘‘ اور مقابلہ مضمون نویسی ہو گا۔ ان ہفتہ تقریبات میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفسیر محمد نواز ظفر چشتی، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، کرنل (ر) راجہ فضل مہدی، محمد محب اللہ اظہر، ڈاکٹر مجیب الرحمان ملک، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر ممتاز احمد الازہری، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری، صابر حسین نقشبندی سمیت سیاسی، سماجی، علمی شخصیات وفاقی و صوبائی وزراء کھیلوں اور شوبز سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top