شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سجادہ نشین موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (28 فروری 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف معروف روحانی شخصیت پیر ہارون الرشید کے وصال پراہل خانہ، درگاہ موہڑہ شریف کے عقیدت مندوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پیر ہارون الرشید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہا کہ سجادہ نشین درگاہ موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر ہارون الرشید کی دینی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر ہارون الرشید کا انتقال امت مسلمہ، پاکستانیوں، ان کے اہل خانہ اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر منہاج القرآن علماء کونسل الحاج علامہ امداداللہ خان قادری، نائب ناظم اعلیٰ علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ رانا محمد ادریس، قاضی شفیق و دیگر رہنماؤں نے بھی سجادہ نشین موہڑہ شریف پیر ہارون الرشید کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
تبصرہ