ساؤتھ افریقہ: قائد ڈے کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضرورت مند فیملیز میں اشیاء خورونوش کی تقسیم

Minhaj Welfare Foundation food distribution

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن کے علاقہ ہلابیسہ ذولولینڈ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضرورت مند فیملیز میں بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء، اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا اور حضور سیدی شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت اور درازیٔ عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس کاوش کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈربن کے رہنما خواجہ محمد قاسم اور دیگر رفقاء و مخیر احباب نے خصوصی تعاون کیا۔

Minhaj Welfare Foundation food distribution

Minhaj Welfare Foundation food distribution

Minhaj Welfare Foundation food distribution

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top