مانسہرہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’’سفیر امن سیمینار‘‘

مورخہ: 01 مارچ 2022ء

Quaid Day ceremony in Mansehra

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں راجہ زاہد محمود قادری، محمد جاوید ہزاروی، قاضی شفیق الرحمن، سید راحت کاظمی، نصیر خان جدون، ڈاکٹر عمران یونس اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day ceremony in Mansehra

Quaid Day ceremony in Mansehra

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top