لیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’’سفیر امن سیمینار‘‘
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لیہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، ڈویژنل صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ طاہر سلمان، ضلعی صدر پی اے ٹی سید انعام شاہ گیلانی، حاجی محمد منشاء، قمر عباس دھول، خضر عباس دھول، ضلعی ناظم وقاص شاہد، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی، جنوبی پنجاب کے قائدین اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قائدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع لیہ کی تمام تحصیلوں سے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اپنے کارکنوں اور عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی۔ دیگر فورمز میں منہاج القرآن، ایم ایس ایم، ویمن لیگ، یوتھ لیگ، وکلاء ونگ، کسان ونگ، سوشل میڈیا، کے صدور و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ