کراچی: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سالانہ قائد ڈے سیمینار

مورخہ: 02 مارچ 2022ء

Quaid Day ceremony in Karach

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر قائد ڈے سیمینار منعقد ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ سید ظفر اقبال شاہ، نعیم انصاری، مرزاجنید علی، راؤ کامران، مشتاق قائم خانی، زاہد لطیف، شاہد راجپوت، مفتی مکرم خان قادری، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، بشیر خان مروت، مسز فوزیہ جنید، طوبیٰ سلیمان، جواد انصاری، فاروق شیخ، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں شاندار کارکردگی پہ زونل اور ٹاؤنز کے ذمہ داران کو شیلڈز پیش کی گئی اور آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day ceremony in Karach

Quaid Day ceremony in Karach

Quaid Day ceremony in Karach

Quaid Day ceremony in Karach

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top