متشدد رویوں نے اتحادِ امت کو نقصان پہنچایا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 12 مارچ 2022ء

چیئرمین سپریم کونسل 4 روزہ تنظیمی دورے پر جرمنی پہنچ گئے، راہنماؤں کی طرف سے پرتپاک استقبال
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

minhaj ul quran

لاہور (12 مارچ 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ دورہ پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی، مذہبی اور سماجی تنظیمات اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تقاریب میں بھی شریک ہوں گے اور ”اسلام دین امن و سلامتی“ سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جرمنی پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن بیرون ملک اتحادِامت اور بھائی چارہ کے جذبات کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور متشدد رویوں نے اتحادِ امت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن نفرتوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا دینی و ملی کردار ادا کررہی ہے۔ منہاج القرآن کے ذمہ داران سفیرِ امن ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل برطانیہ و یورپ کے 28 روزہ تنظیمی دورہ پر ہیں اس سے قبل وہ برطانیہ، فرانس اور سپین کا تنظیمی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل دورہ جرمنی کے بعد سویڈن، ڈنمارک اور اٹلی جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top