اسلامک سرچ انجن ’’منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی جلد ہو گی: خرم نواز گنڈاپور کا اجلاس سے خطاب

مورخہ: 14 مارچ 2022ء

منہاج انسائیکلوپیڈیا

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے فہمِ دین پراجیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے دعوت و خدمتِ انسانیت کے لئے ایک جامع ’’ای نظام‘‘ پر کام مکمل کر لیا ہے، بہت جلد منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا کے نام سے سرچ انجن اور ایپس کی تقریب رونمائی ہوگی، فہمِ دین پراجیکٹ کے سافٹ ویئر کی تکمیل ایک بڑی پیش رفت ہے، جس پر منہاج انٹرنیٹ بیورو مبارک باد کا مستحق ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل یوزرز 10 کروڑ سے زائد اور نیٹ یوزر نوجوانوں کی تعداد 7 کروڑ کے لگ بھگ ہے، دعوتِ دین اور خدمتِ دین کا کام بذریعہ نیٹ اور سمارٹ فون اب ہر وقت ہر ایک کے ہاتھ میں ہے، امن، علم اور اخوت اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے مصطفوی تعلیمات پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر مسلمان اور انسان تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر اجلاس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے فہمِ دین پراجیکٹ کے سافٹ ویئر کی تکمیل اور اس کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے حفیظ اللہ جاوید کو فہم دین پراجیکٹ کا ڈائریکٹر اور میاں عبدالقادر کو سیکرٹری کوآرڈی نیشن مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔

اجلاس میں ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، میاں عبدالقادر، حفیظ اللہ جاوید، محمد فاروق رانا، مظہر محمود علوی، عارف چوہدری سدرہ کرامت، محمد ثناء اللہ، فرحان عزیز، شہباز طاہر، عادل ظہیر، رضا طاہر و دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

منہاج انسائیکلوپیڈیا

منہاج انسائیکلوپیڈیا

منہاج انسائیکلوپیڈیا

منہاج انسائیکلوپیڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top